• news

سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب صورتحال اموات کی بڑی وجہ ہے: طبی ماہرین

کراچی (این این آئی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ حادثات اموات کی ایک بہت بڑی وجہ ہے جس میں سب سے زیادہ اموات 14 سے 44 سال کی عمر کے افراد کی ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں ایسے حادثات ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ہو رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی ہر پانچویں موت کی وجہ کوئی نہ کوئی حادثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناح ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آرتھو پیڈک ڈاکٹر سعید منہاس، انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی اور دیگر نے پاک چائنا میڈیکل کانگریس کے سلسلے میں پی ایم اے ہاؤس میں منعقد ہونے والے پہلے عوامی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا عنوان، حادثات، ابتدائی طبی امداد ، تھا۔ ڈاکٹر سعید منہاس نے کہا سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب صورتحال حادثات سے اموات کی بڑی وجہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن