بھکر: بلدیاتی الیکشن میں جیت کی خوشی مخالف کے گھر کے سامنے ہوائی فائرنگ گالیاں دینے پر 75 افراد کیخلاف مقدمہ
بھکر (نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں جیت کی خوشی میں مخالف کے گھر کے سامنے ہوائی فائرنگ کرنے اور غلیظ آوازیں کسنے پر 75 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جھمٹ شمالی کے فتح شیر نے درخواست گزاری کہ ملزمان اللہ دتہ وغیرہ نے الیکشن کی جیت کی خوشی میں رات کو میرے گھر کے سامنے ہوائی فائرنگ کی اور غلیظ قسم کی آوازیں کسیں۔
تھانہ دلیوالہ پولیس نے فتح شیر کی درخواست پر ملزم اللہ دتہ سمیت 25 نامزد اور 50 کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔