• news

سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیئے گئے ہیںجو کل سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔ رواں ہفتہ متعدد انتخابی عذرداریوں سمیت ای او بی آئی کرپشن کیس، لال مسجد آپریشن میں ماورائے عدالت قتل کے مقدمہ کی سماعت ہوگی۔ عدالت کا پہلا بینچ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے۔ عدالت کا دوسرا بینچ جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب، جسٹس طارق پرویز پر مشتمل ہے۔ تیسرے بینچ کے ارکان میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن