متعدد بار وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا کہہ چکے، سپریم کورٹ جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے: مراد علی شاہ
لاہور (نیٹ نیوز) وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے متعدد بار مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلوانے کا کہہ چکے اور خط لکھ کر یاد دہانی بھی کروائی لیکن اجلاس نہیں بلوایا جا رہا۔ ہم سپریم کورٹ نہیں چانا چاہتے ہیں مگر وفاق مجبور کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 90دن بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلوانا آئینی ضرورت ہے جسے پورا نہیں کیا جا رہا۔ 10 ماہ ہو گئے ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔ اب بھی اجلاس نہ بلایا گیا تو ہمارے پاس آخری آپشن سپریم کورٹ ہی بچتا ہے۔ اگر ہم سپریم کورٹ گئے تو نئے تنازعات کھڑے ہو جائیں گے۔