• news

سعودی عرب: خصوصی عدالت نے اب تک 55 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) دہشت گردی کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے قائم کی گئی خصوصی عدالت 2008ء سے اب تک 55 دہشت گردوں کو سزائے موت دے چکی ہے۔ سعودی اخبار سعودی گزٹ کے مطابق 2008ء سے اب تک 6122 افراد پر دہشت گردی کے الزامات لگے ان میں سے 104 نے خصوصی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی‘ 163 افراد کو بری کیا گیا جن کو بے گناہ ثابت ہونے پر بری کیا گیا ان کو ڈیڑھ کروڑ ریال زرتلافی بھی ادا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن