پنجاب میں رواں ماہ دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بھرپور کارروائی کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ۔ رواں ماہ بھرپور کارروائی کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بعض اضلاع میں کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جائے گا اس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں میں شدت پسندانہ اذہان کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔