• news

قائداعظم ٹرافی فائنل :یو بی ایل کی ٹیم 208 رنز پر آوٹ ہو گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے پانچ روزہ فائنل میں یونائٹیڈبنک لمیٹڈ کی ٹیم سوئی گیس کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میچ کے پہلے روز 208رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔یو بی ایل کو 71رنز کا آغاز ملا تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے رہے اور کوئی بھی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔شان مسعود14‘شرجیل خان 73‘عمر صدیق صفر‘کپتان یونس خان سولہ ‘صہیب مقصود اٹھارہ ‘حماد اعظم 39‘یاسم مرتضیٰ چار‘احسان عادل دس ‘رومان رئیس صفر‘میر حمزہ سات رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ وکٹ کیپر بلے باز گلریز صدف27رنز پر ناقابل شکست رہے ۔محمد حفیظ اور بلاول بھٹی نے تین تین جبکہ عزیزاللہ نے دو‘ اسد علی اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں پہلے دن کے اختتام پر سوئی گیس نے 2وکٹوں کے نقصان پر 35رنز بنا لئے۔محمد حفیظ صفر‘حسین طلعت 10رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔توفیق عمر 22جبکہ عزیز اللہ صفر پر کھیل رہے ہیں ۔احسان عادل اور حماد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

ای پیپر-دی نیشن