عرب علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی : اسرائیلی وزیراعظم
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک کے عرب علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔ان کا یہ بیان گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدسمیں مسلح شخص کے حملے میں 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نتن یاہو نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور عوام سے قانون سے وفاداری کا مطالبہ کیا۔