• news

برطانیہ اور سکاٹ لینڈ میں سیلاب کی تباہ کاریاںجاری، مزید بارشیں متوقع

لندن (آن لائن) برطانیہ کے شمالی علاقہ جات اور سکاٹ لینڈکے شمال مشرق میں سیلاب کی تباہ کاریاںجاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تاحال دریائوں میںسیلابی صورتحال موجود ہے جبکہ صرف برطانیہ کے شمالی علاقوں میں سات ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرایا جا چکا ہے۔ کئی علاقوںمیں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ درجنوں علاقوں میں شدید سیلاب کی وارننگ موجود ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوںمیں مزید بارش متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن