ترکی کے تجارتی خسارے میں ایک ماہ کے دوران 30 فیصد اضافہ
استنبول (اے پی پی) ترکی کے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں مجموعی طور پر 30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترکی کی وزارت کسٹم و تجارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال بھر میں مجموعی خسارے کا حجم 63.14 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔