صائمہ اور نصباح کی ہلاکت‘ وزیر اعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم نے آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کے گھروں میں جا کر تحقیقات کی ہیں اور ایک جامع رپورٹ تیار کرلی ہے واضح رہے وزیراعلیٰ نے مظفر آباد کے علاقہ میں ہلاک ہونے والی صائمہ اور الپہ کی نصباح کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور اور ڈی پی او وہاڑی پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ٹیم نے گزشتہ روز مظفر آباد کے علاقہ بستی لابر میں صائمہ کے گھر جا کر شواہد اکٹھے کئے اس کے خاوند بلال اور سابق دیوروں ریاض حیات سے ملاقات کی اور ان سے معلومات حاصل کیں علاوہ ازیں الپہ کے علاقہ لطف آباد جا کر نصباح کے خاندان سے بھی ملاقات کی جبکہ کیس سے متعلق پولیس کارروائی کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے تحقیقاتی ٹیم کو کیس کے حوالے سے دو پہلو بنائے گئے ہیں ایک پہلو میں واضح کیا گیا ہے کہ نصباح کو آگ لگانے میں اس کا خاوند ناصر اور اس کی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں کیونکہ ناصر جب نصباح کو منا کر گھر لے گیا تو وہ اپنے دو بچوں کو ساتھ نہ لے گیا جبکہ دوسرا پہلو یہ ہے نصباح نے خود آگ لگائی کیونکہ آگ لگنتے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ناصر کے اہل خانہ نے دی تھی تحقیقاتی ٹیم نے دونوں واقعات کے حوالے سے دیگر اداروں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سول ڈیفنس ریسکیو1122 اور فلاحی اداروں سے اس طرح کے واقعات رونما ہونے اور ان کی روک تھام بارے معلومات حاصل ک یہیں اور ایک مفصل رپورٹ تیار کی ہے جو وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔