کراچی: لانڈھی جیل کا قیدی جناح ہسپتال میں ہلاک‘ملزم سائٹ تھانے کے چوری کے مقدمے میں ملوث اور بیمار تھا
کراچی(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملیر (لانڈھی جیل) کا ایک قیدی جناح ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ متوفی ریحان جو سائٹ تھانے کے چوری کے ایک مقدمے میں ملوث تھا کو 31 دسمبر کو بیماری کے سبب جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اتوار کو دوران علاج اس نے دم توڑ دیا اور جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ریحان کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔