بہاولنگر: مسلح افراد نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر کے نعش غائب کر دی
بہاولنگر+ہارون آباد (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر کے نعش غائب کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چک106/6Rکا رہائشی محمد عمران گھر سے باہر کسی کام سے نکلا اور واپس نہ آیا ۔ صبح گائوں کے ساتھ کھیتوں میں عمران کا سر تن سے جدا پایا گیا ۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعش کا سر برآمد کر کے عمران کی نعش کی تلاش شروع کر دی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔