• news

لداخ کو کشمیر سے علیحدہ کر دیا جائے:بی جے پی کے وزیر کی انوکھی تجویز

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر حکومت میں بی جے پی کے وزیریر چرنگ دورجے نے واضح کیا کہ کشمیر کی آزادی اور گریٹر آٹانومی سے کوئی قباحت نہیں ہے تاہم کہا کہ کشمیر ی لیڈروں کو امداخ کی طرف سے نمائندگی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ لداخ کے لوگ کشمیر کی آزادی اور گریٹر اٹانوی کی مخالفت نہیں کررہے ہیں جموں سیول سیکرٹریٹ میں چرنگ دورجے نے کہا کہ کشمیری نژادلیڈروں کی حکمرانی سے امداخ کو کافی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ اس بات کو واضح کیا کہ بھارت نواز اور حریت پسند رہنما انہیں لداخ کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی بھی حق حاصل نہیں ہے۔ کشمیر کو لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے دورجے نے کہا کہ کہ اگر کشمیری عوام اندرونی خود مختاری یا آزادی چاہتے ہیں تو لداخ کے لوگ اس کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے اس دیرینہ مسئلہ کو فوری طورپر حل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ لداخ کو کشمیر سے علیحدہ کیا جانا چاہیے۔ دورجے نے لداخ کو متواتر حکومتوں کی طرف سے نظر انداز کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خطہ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن