• news

ملک کے اداروں کے افسر خود ہی ٹیکس چور ہیں: اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے رہنماء ملک محمد اسلم بلوچ نے ایک فیصد ٹیکس دے کر پانچ کروڑ تک کے کالے دھن کو سفید کرنے کی مجوزہ سکیم پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے خاص حواریوں کیلئے اتنا بڑ اقدام اٹھانے جارہی ہے ، ایک طرف عالمی مالیاتی اداروں سے کڑی شرائط پر بھاری قرضے لے کر ملک و قوم کو غلام بنایا جارہا ہے اور دوسری طرف خود ہی ایسے راستے دکھائے جارہے ہیںجو ثابت کرتا ہے کہ حکومت ٹیکس چوروں کی سرپرست ہے۔ جس ملک کے اداروں کے افسران خود ہی ٹیکس چور ہوں وہاں سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کا استحصال کرنا معمول بن جاتا ہے اور آج یہی پاکستان کی عوام کے ساتھ ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ اس وقت صنعتکار ، تاجر اور عام شہری مختلف مدات میں 40سے زائد طرح کے ٹیکس ادا کررہے ہیں اور اسکے عوض ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے صنعتکاروں اور تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا، پاکستان میں ہر شعبے سے وابستہ افراد بالواسطہ اور بلاواسطہ بھاری ٹیکسز ادا کر رہے ہیں لیکن ایک طبقہ ایسا ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتا۔

ای پیپر-دی نیشن