حضور اکرمؐ کی آمد سے انسانیت کو گمراہمی سے نجات ملی: مقررین سیمینار
لاہور (سپیشل رپورٹر) حضور پر نورؐ کی آمد سے انسانیت کو گراہمی سے نجات ملی۔ نبی اکرمؐ کی رحمت کا دائرہ سارے عالم پر محیط ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں آپؐ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے عظیم نمونہ ہے۔ حضور نبی اکرمؐ کو رب العالمین نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر معبوث فرمایا ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اللہ اور رسولؐ کے بتائے ہوئے طریقے پر گزاریں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سالانہ نور مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد طیب سلطان نے کی جبکہ انجمن کے بانی سربراہ حافظ محمد اکبر جتوئی، دوبئی سے الحاج محمد تنویر خان اور حافظ محمد اویس خان قادری حاجی محمد عاشق حسین خان مہمانان خصوصی تھے۔