• news

خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس‘ تمام اپوزیشن جماعتوں نے ٹیکس ایمنسٹی بل مسترد کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ایجنڈے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم بل مسترد کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے ایوان میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم بل کی مخالفت کی جائیگی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل سمیت متعدد سیاسی رہنما ﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے الگ ملاقات بھی کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کی جانب سے ایمنسٹی سکیم بل پر کڑی تنقید کی گئی۔آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اےمنسٹی سکیم کے جائزے اور سفارشات کیلئے بنا ئی جانیوالی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے اےمنسٹی ایکٹ2016ءپر کام کرنا شروع دیا، آئندہ چند روز میں چیئرمین تحریک انصاف کے روبرو منظوری کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بتایاتحرےک انصاف کی کمیٹی حکومتی اےمنسٹی سکیم کا اس انداز میں جائزہ لے گی کہ نہ صرف ےہ کہ ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر موجود تاجروں کے ٹیکس نیٹ میں داخلے کو یقینی بنایا جاسکے گا بلکہ اس تاثر کو بھی ابھرنے سے روکا جائیگا کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنیوالے افراد کی بجائے ٹیکس کی ادائےگی میں غفلت اوراجتناب برتنے والوں سے ترجےحی برتاﺅ کیا جا رہا ہے ۔
اپوزیشن/ بل مسترد

ای پیپر-دی نیشن