• news

مائرہ خان کی 2016ء کی دوسری فلم ’’بدل ‘‘ 15جنوری کو ریلیز ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ مائرہ خان کی سال 2016ء میں دوسری فلم ’’ بدل ‘‘ 15جنوری کو ریلیز ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق سال نو کے پہلے روز مائرہ خان کی فلم ’’ ہومن جہاں ‘‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی دوسری فلم ’’ بدل ‘‘ 15جنوری کو ریلیز کی جائیگی ۔ مائرہ خان فلم ’’ بدل ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ایوب کھوسو ، فردوس جمال اور بلال خٹک بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن