چیچہ وطنی: نومولود کی موت پر قائم انکوائری ٹیم کی رپورٹ نہ ملنے پر ورثاء کا احتجاج
چیچہ وطنی(نامہ نگار) ڈلیوری کیس میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نومولود کی موت پر قائم انکوائری ٹیم کی رپورٹ نہ ملنے پر ورثاء اور اہل دیہہ کا میڈیکل سپرنٹندنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دفتر کے باہر شدید احتجاج۔ 31 دسمبرکو نواحی گائوں 175/9-L کے جواد حسین کی اہلیہ شمس طاہرہ کے ڈلیوری کیس میں لیڈی ڈاکٹر شمائلہ وسیم کی عدم دلچسپی سے پیدا ہونے والے نومولود کی موت پر لواحقین کے سخت احتجاج پر ایم ایس محمود اختر ملک نے انکوائری کیلئے سینئر ڈاکٹر شکور الرحمن اور ڈاکٹر محمد سلیم پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دے دی اور یقین دہانی کے باوجود رپورٹ نہ ملنے اور لیڈی ڈاکٹر کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر ورثاء نے گائوں کے سینکٹروں مرد وخواتین کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارڑ ہسپتال چیچہ وطنی پہنچ کر ایم ایس کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ جواد حسین کے مطابق دوران ڈلیوری لیڈی ڈاکٹر میری بیوی کو نچلے عملہ کے سپرد کرکے خود غائب ہوگئی تھی۔