• news

سیالکوٹ: بھارت کے دریائے چناب کا پانی روکنے سے ہیڈ مرالہ خشک ہونے لگا

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے علاقہ کے خشک ہو جانے کا سلسلہ جاری ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے دونوں نہریں بھی بند کردی گئی ہیں۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف ہزار تین سو76کیوسک ہے جس میں دریائے مناور توی کا 306کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کا 817کیوسک پانی بھی شامل ہے پانی کی شدید کمی کی وجہ سے دریائے چناب سے ہیڈمرالہ کے مقام پر نکلنے والی دوسری نہر اپر چناب بھی بند کردی گئی ہے جبکہ نہر مرالہ راوی لنک پہلے ہی پانی کی کمی کی وجہ سے بند ہے ۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دونوں نہریں 12جنوری2016ء کے بعد کھولی جائیں گی تاہم سندھ طاس معاہدہ کے باوجود پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا زیادہ تر حصہ خشک ہوچکا ہے جس سے زرعی رقبے کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن