• news

افغانستان :مارٹر گولہ پھٹنے سے 7 بچے زخمی ننگرہار میں طالبان کے متعدد حملے پسپاکرنے کا دعوی

کابل(آئی این پی )افغان صوبے فاریاب میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 7 بچے زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے بعض بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب افغان سیکورٹی فورسز نے ننگر ہار میں طالبان کے کئی حملوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ فاریاب میں مارٹر شیل کے پھٹنے سے سات بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء افغان سیکورٹی فورسز نے ننگر ہار میں طالبان کے کئی حملوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن