تیونس: سکیورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسند کو مار دیا
تیونس (اے ایف پی) تیونس میں سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں آپریشن کے دوران ایک مشتبہ غیر ملکی عسکریت پسند کو مار دیا ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان ولید نے بتایا سیلییاناصوبے میں مائونٹ سرج اور مائونٹ بلوٹا کے درمیان نیشنل گارڈ کے یونٹ نے ایک مسلح شیخ کو فائرنگ کر کے مارا اس شخص سے کلاشنکوف ، دستی بم اور دوسرا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، 2011ء میں زین العابدین کی حکومت گرائے جانے کے بعد اسلام پسند عسکریت پسندوں اب تک درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کو مار چکے ہیں۔