فلپائن کی بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے پر بننے والے رن وے پر ٹیسٹ پرواز کی مخالفت
مینلا (اے پی پی) فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں ایک جزیرے پر حال ہی مکمل ہونے والے رن وے پر ٹیسٹ پرواز کی مخالفت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے اِس سمندر میں 7 جزیرے قائم کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ جس جزیرے پر رن وے تعمیر کیا گیا ہے اْس کا نام چینی حکومت نے ’فائری کراس ریف‘ رکھا ہے اور اِس جزیرے پر سویلین جہاز اتارنے کا بتایا۔