• news

امریکہ : سیلاب سے متاثرہ ریاست میسوری میں ہنگامی حالت نافذ

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے سیلاب سے متاثرہ وسط مغربی ریاست میسوری میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے علاقے میں تین روز کے دوران 25 سینٹی میٹر تک ہونے والی بارش کے باعث دریائوں میں آنیوالی طغیانی سے میسوری اور پڑوسی ریاست ایلی نوائے کے کئی علاقے زیرِ آب آگئے تھے۔ میسوری میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن