• news

کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی، 539 جننگ فیکٹریاں بند

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہو گئی۔مجموعی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں34 فیصد کم ہے۔ پیداوارمیںزیادہ کمی پنجاب میں ریکارڈ کی گئی رواں سیزن کے دوران اب تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 92 لاکھ 79 ہزار 105 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی جو گزشتہ سال سے تقریبا 34 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال اس عرصے میں تقریبا 1 کروڑ 40 لاکھ بیلز کے برابر پھٹی مارکیٹ میں لائی گئی تھی۔ اکتیس دسمبر تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں صرف 55 لاکھ 74 لاکھ 767 بینلز کے برابر پھٹی لائی گئی جو گزشتہ سال سے 45 فیصد کم ہے۔کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث ملکی معشت کو 150 ارب روپے کا براہ راست نقصان ہوا ۔ جبکہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی کے باعث پاکستان بھر میں 539 جننگ فیکٹریاں بھی قبل از وقت بند ہوگئیں۔اس وقت ملک میں صرف 416 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جبکہ گزشتہ سال اس وقت تک 955 جننگ فیکٹریاں آپریشنل تھیں۔ رواں سیزن کپاس کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ بیلز سے بھی کم رہنے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو گزشتہ اٹھارہ سال کی کم ترین پیداوار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن