• news

انویسٹمنٹ کے رحجان میں بہتری کے موضوع پر سیمینار

کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں جے ایس گلوبل‘ کراچی اسٹاک ایکسچینج اورفیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس سرمایہ کاروں میں انویسٹمنٹ کے رحجان میں بہتری کیلئے بلایا گیا تھا جس میں پاکستان بھر سے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو ٹریڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن‘ ایس ایم منیر اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن