• news

حکومت تاجروں کو بے وقوف بنا رہی ہے: سہیل ملک

لاہور (کامرس رپورٹر) پیپلز ٹریڈرز سیل پنجاب کے صدر ملک سہیل نے کہا کہ حکومت تاجروں کو بے وقوف بنا رہی ہے اور ٹیکس نیٹ ورک سکیم میں تاجروں کو لالی پاپ دے دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر حکومت کی کسی سازش میں نہیں آئیں گے تاجروں نے ہمیشہ ملکی مفادات کیلئے کام کئے ہیں لیکن جان بوجھ کر موجودہ حکومت تاجروں کو سبز باغ دکھا کر ان کو بلاوجہ ہراساں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اسحاق ڈار کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن