• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس گر گیا

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندے کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی پیر کو کراچی سٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندے کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 131.30 پوائنٹس کی مندے سے 19433.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 10 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 930 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 28 کروڑ 82 لاکھ 12 ہزار 180 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 25 ارب 69 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار 830 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 82 ارب 1 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار 289 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طورپر55کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا7 - کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 4کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 44کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 21.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5423.83پربندہو ا۔ مارکیٹ میں کل90 ہزار800 حصص کا کاروبارہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز52 ہزار500حصص کا لین دین ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن