ریلوے پولیس کی ناجائز قابضین کیخلاف مہم، 11 ایکڑ زمین واگزار کر لی
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیکشنوں سے زرعی کمرشل اور رہائشی اراضی 11ایکڑ سے زائد زمین واگذارکروا لی پولیس کے مطابق دو ہفتوں کے دوران پشاور ،سکھر، ملتان ، راولپنڈی اور کراچی ڈویژن میں ریلوے حکام سے مل کر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کئے گئے ۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں محکمہ ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔