راوی ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
فیروز والہ(نامہ نگار)شاہدرہ کے راوی ٹول پلازہ روڈ جی ٹی روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث رات کے وقت سڑکوں پر اندھیرا رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راوی پل اور جی ٹی روڈ پر خراب سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر چالو کیا جائے۔