• news

عرفان صدیقی وزیراعظم کے مشیر مقرر، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر نئے وزارتی ڈویژن کے سربراہ ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی عرفان صدیقی کو وزیراعظم کا مشیر بنا دیا گیا، درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، نئے وزارتی ڈویژن کے سربراہ ہوں گے، صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی سمری کی منظوری دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعظم نے ایک نئے وزارتی ڈویژن کے قیام کی منظوری دی ہے جس کا نام ’’قومی تاریخ اور ادبی ورثہ ڈویژن‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس نئے ڈویژن میں ایسے تمام تعلیمی، ادبی، تحقیقاتی اور تاریخی اہمیت کے ادارے شامل کر دیئے گئے ہیں جو اس سے قبل وزارتِ اطلاعات، کابینہ ڈویژن یا کسی دوسری وزارت کا حصہ تھے۔ عرفان صدیقی وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر کی حیثیت سے اس نئے ڈویژن کے سربراہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن