• news

تھر: غذائی قلت، بیماریوں سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے، رواں سال مرنیوالوں کی تعداد 12 ہو گئی

مٹھی/ تھرپار (نامہ نگاران)تھر پارکر میں غذائیت کی کمی نے 4 بچوں کی جان لے لی۔ پانچ دن میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ننگر پارکر میں گاوں ساکری سے تعلق رکھنے والا ایک سالہ بچہ ڈیون کمار غذائیت کی کمی کا شکار ہو کر چل بسا ۔ مٹھی سے نامہ نگار کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں دوران علاج مزید2 بچے چل بسے ان میں گائوں دھنی بخش رند کی چار سالہ بچی شہزادی دختر محمدحسن جبکہ گائوں کھانکھنیار بجیر کا5 ماہ کا بچہ مختیار علی ولد قربان علی بجیر گردن توڑ بخار کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ تحصیل چھاچھرو کے گائوں کھمبے جو پار کی نجی اسپتال میں زیر علاج16 ماہ کا عقیل ولد معروف راحموں دم توڑ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن