• news

افغانستان: پاکستانی قونصل خانے کے کمپائونڈ میں بم دھماکہ: طالبان سے جھڑپ، امریکی فوجی ہلاک،2 زخمی

کابل (نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ ہلمند کے ضلع مرجاہ میں آپریشن کے دوران امریکی خصوصی آپریشن فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے میں بم دھماکہ ہوا۔ بھارت اور ایران کے قونصل خانوں کے قریب بھی دھماکہ ہوا ہے۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ دفاعی اہلکار نے بتایا افغان اور امریکی فوجی سپیشل آپریشن مشن میں شریک تھے۔ زخمیوں میں افغان اور امرکی اہلکار شامل ہیں۔ کرنل مائیکل لاہورن نے تصدیق کی امریکی ہیلی کاپٹر زخمی اہلکاروں کو اٹھانے کیلئے آیا تو قریب مارٹر گولہ پھٹنے سے لینڈنگ کرنا پڑی شاید میکنیکل مسئلہ پیدا ہوگیا۔ عملہ نقصان کا جائزہ لے رہا ہے ایک اور اہلکار نے بتایا یہ یو ایچ 60 بلیک پاک ہیلی کاپٹ تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تباہ ہوگیا۔ امریکی حکام کے مطابق ہلمند میں طالبان اور امریکی خصوصی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے کمپائونڈ میں بم نصب کیا گیا تھا۔ ایرانی اور بھارتی قونصل خانوں کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے جلال آباد میں دھماکہ بھارتی قونصل خانے کے قریب ہوا۔ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کوڑے کی ٹوکری میں رکھا تھا۔ آیت اللہ خغیانی کے مطابق دھماکے کا ہدف ابھی تک واضح ہو سکا اور نہ ہی کسی کی طرف سے ذمہ داری کو تسلیم کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 33 ملکی اور غیرملکی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان صوبے نازیان میں مختلف کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے درمیان جھڑپیں گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان، داعش، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر اسلام کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں نازیان صوبے کے علاقوں چپر ہار، بھٹی کوٹ اور بانڈر میں ہوئیں۔ادھر کابل کے ضلع وزیر اکبر خانی میں کار میں نصب مقناطیسی بم پھٹ گیا۔ نقصان نہیں ہوا۔ اس علاقے میں غیرملکی سفارتخانہ اور اہم سرکاری عمارتیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن