کویت کرکٹ کے ڈائریکٹر امپائر محمد ریاض انتقال کر گئے
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت کرکٹ کے ڈائریکٹر امپائر محمد ریاض چوہدری انتقال کرگئے ۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔محمدریاض چوہدری راولپنڈی کے رہائشی تھے اور تیس سال سے کویت میں مقیم تھے ۔مرحوم کی نمازجنازہ آج صلیبہ قبرستان میں بعداز نماز عصر اداکی جائے گی۔ اس کے بعد ان کا جسدخاکی پاکستان کے شہر راولپنڈی بھیج دیا جائے گا۔