فٹبال کا جنون‘ دو لہا نے میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کردی
جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دلہے نے فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کی تو لڑکی کے باپ نے طیش میں آکر شادی ہی منسوخ کردی۔ دلہے کی شادی سعودی عرب کے جنوبی علاقے الباہا میں طے تھی لیکن دلہن کے اہلخانہ کو اس نے بتایا کہ وہ ایک ضروری کام کی وجہ سے شادی جمعہ تک ملتوی کرنا چاہتا ہے۔ بعد میں دلہن کے خاندان کو پتہ چلا کہ دلہا فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے جدہ چلا گیا ہے۔