اداکارہ زری نے فلم ’’دو ایکٹر‘‘ کیلئے آئٹم سانگ عکسبند کرا دیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری نے فلم ’’دو ایکٹر‘‘ کے لئے آئٹم سانگ عکسبند کر دیا ہے۔ اداکارہ زری نے کہا ہے کہ میری 20 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں اور 20 فلموں کے بعد میں نے آئٹم سانگ عکسبند کر دیا ہے۔ اس آئٹ سانگ میں میرے ساتھ سینئر اداکار غلام محی الدین اور دوسرے اداکار ہیں۔ میں نے پہلی دفعہ آئٹم سانگ عکسبند کر دیا ہے۔ میں نے پہلے گانا سنا جو مجھے پسند آیا پھر عکسبندی کرائی۔ یہ گانا بھارت کے گلوکارہ نے گایا تھا اور بھارت میں ہی یہ گانا تیار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی عکسبندی تیزی سے جاری ہے امید ہے کہ عید الفطر پر اس فلم کو ریلیز کر دیا جائے گا۔ اداکارہ زری نے کہا کہ اب اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔ اگر زیادہ تعداد میں معیاری فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بہت جلد بحال ہوجائے گی۔