• news

پی ایس ایل کی شفافیت کیلئے معاملات میڈیا کے سامنے رکھے جائیں: عامر نذیر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ کی شفافت کو قائم رکھنے کے لئے اس کے معاملات کو عوام اور میڈیا کے سامنے رکھے۔ پاکستان سپر لیگ ایک بڑا ایونٹ ہے اس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں۔ کھیل میں کرپشن کے واقعات بھی عام ہیں۔ ان حالات میں پی۔ ایس۔ ایل کے مالی و انتظامی معاملات کی تفصیل جاری کرنے اور عوام کو حقائق سے باخر رکھنا انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے حوالے سے فیصلے کھیل کو کرپشن بدعنوانی اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے اہم قدم ہے۔ ہمیں بیرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔ بہتر ہے کہ پاکستان سپر لیگ انظامیہ یونٹ کے مالی معاملات کو شفاف انداز میں چلانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے چیزیں میڈیا کے سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل جڑا ہوا ہے اور پاکستان کے لئے شائقین کرکٹ کا بنیادی حق ہے کہ وہ اس لیگ کے بارے میں ہونیوالی پیشرفت اور اہم معاملات سے آگاہ رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن