پاکستان اولمپک ہاؤس سے ریسلنگ کراٹے دفاتر سے سامان چوری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ہاؤس میں پاکستان ریسلنگ اور کراٹے کے دفاتر سے تمام ریکارڈ اور دفتر سامان چوری کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر ایم جہانگیر نے میڈیا کو اپنے دفاتر کا دورہ کرایا۔ اولمپک ہاؤس میں واقع پاکستان ریسلنگ کے دفتر میں ایک ڈبل بیڈ لگا ہوا تھا جبکہ تمام ریکارڈ، فرنیچر اور کراکری کا سامان مکمل طور پر غائب تھا۔