• news

کیپ ٹائون ٹیس ڈرا کی طرف گامزن، ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے تک ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر627رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی ۔ انگلینڈنے پہلی اننگز 629 رنز پر ڈکلیئرکردی تھی ۔کپتان ہاشم آملہ201رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری میں 27 چوکے شامل تھے۔اس سے پہلے پیر کو کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے 629 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے تھے۔تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز سے آگے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ اے بی ڈی ولیئرز 88 ‘فف ڈوپلیسی 86‘وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سات ہزار رنز مکمل کیے جبکہ اسی دوران ڈی ولیئرز نے اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کیے۔کرس مورس 69اورکوئنٹن ڈی کاک پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔بیووما102پر ناقابل شکست رہے ۔کرس براڈ اور فن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 16رنز بناکر مجموعی طور18رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کپتان ایلسٹرکک 8جبکہ اینڈریوہیلز 3رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ آج میچ کا آخری دن ہے۔سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن