• news

واں کھارا میں گرلز ہائی سکول اور ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ

مکرمی! چھانگا مانگا جنگل کے ساتھ ہمارا گائوں جس کا نام واں کھارا ہے اسکی آبادی تقریباً بیس ہزار نفوس کے قریب ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بلوکی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا وہ رقبہ بھی دراصل تیرتھ بشمولہ واں کھارا کا ہے۔ لیکن ایسا گائوں جہاں سے تعلیم حاصل کر کے طالب علم ایڈووکیٹ ، فوجی آفیسر اور ڈاکٹر بنے وہاں بچیوں کی تعلیم کیلئے صرف گورنمنٹ پرائمری سکول اور لڑکوں کیلئے ایلیمنٹری سکول ہے لہذا گورنمنٹ جہاں دیگر کاموں کی طرف توجہ دے رہی ہے وہاں واں کھارا کے بھی تین اہم کام توجہ طلب ہیں۔ بچیوں کی تعلیم کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گندے پانی کے جوہڑ ختم کر کے سیوریج سسٹم کا انتظام، علاج معالجے کیلئے ہسپتال کا قیام ، امید ہے انشاء اللہ یہ تینوں کام مکمل ہو جائینگے۔ (محمد رفیق ڈوگر آف واں کھارا (چھانگا مانگا)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن