تعمیر و ترقی میں مصروف عمل
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ کی زیر نگرانی ایل ڈی اے نے سال 2015ءکے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں متعدد اہم سنگ میل عبور کئے۔ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے باعث 12سال سے پلاٹوں کا قبضہ حاصل کرنے کے منتظر ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کا طویل انتظار ختم کرنے کےلئے سکیم کی ری پلاننگ کر کے 1599اضافی پلاٹ تخلیق کئے گئے جو دو مرتبہ قرعہ اندازی منعقد کر کے متبادل پلاٹوں کے طور پر متاثرین کو الاٹ کر دیئے گئے۔ مقدمات کے فیصلے کے بعد باقی 1616متاثرین کو بھی پلاٹ دینے کا انتظام کیا جائیگا۔
ایل ڈی اے کی سکیموں میں غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ پلاٹوں/دیگر جائیدادوں کے نیک نیت حقیقی خریداروں کے مفادات کے تحفظ اور خلاف قواعد تعمیر کردہ عمارتوں اور ہا¶سنگ سکیموں کے مالکان کے ایل ڈی اے کے ساتھ تنازعات کے منصفانہ تصفیے کےلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمشن تشکیل دیا گیا۔ ایل ڈی اے کے دفتری امور کی مکمل کمپیوٹرائزیشن، رہائشی سکیموں میں واقع پلاٹوں کا ریکارڈ مرحلہ وار کمپیوٹرائز کرنے اور تمام 80 ہزار فائلوں کی سکیننگ کےلئے ڈویلپمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن آف اینگریٹڈ کمپیوٹرائز سسٹم کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا جس پر 28کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت آئیگی۔
پلاٹوں کی ٹرانسفر کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور کم از کم وقت میں ان کی درخواستوں میں عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ”ریکارڈ سفٹنگ سیل“ قائم کیا گیا جو تمام پراپرٹی فائلوں کا ایک ایک کر کے تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔ نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کی ایل ڈی اے سے جاری شدہ فائلوں کی ٹرانسفر شروع کر دی گئی اور اس مقصد کےلئے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹا¶ن میں خصوصی طور پر علیحدہ دفتر قائم کیا گیا۔ ایل ڈی اے نے 270موٹر سائیکلیں خرید کر ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیں۔ ملازمین سے ان کی قیمت بلاسود قسطوں میں وصول کی جا رہی ہے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنیئرنگ ونگ نے پونے دو ارب روپے کی لاگت سے مولانا شوکت علی روڈ جوہر ٹا¶ن کو براستہ پنجاب یونیورسٹی و کریم بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن ملتان روڈ سے منسلک کرنے کےلئے 3.4کلومیٹر طویل سڑک اور ٹھوکر نیاز بیگ سے مسلم ٹا¶ن کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے نئے فل ڈیپتھ انڈر پاس کی تعمیر مکمل کی اور کریم بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن سے گزرنے والی دو رویہ سڑک کی توسیع و بحالی کا کام کرنے کے علاوہ کھاڑک نالے پر تین پل بھی تعمیر کئے گئے۔
ایل او ایس فیروز پور روڈ سے ملتان روڈ تک 4ارب 35کروڑ روپے کی لاگت سے 2کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کی گئی جس سے روزانہ 70 ہزار گاڑیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے 2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے قرطبہ چوک سے لبرٹی چوک تک جیل روڈ مین بلیوارڈ گلبرگ پر 7کلومیٹر طویل سگنل فری راستے کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کے تحت شادمان چوک اور فوارہ چوک میں دو انڈرپاسز کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ مین بلیوارڈ گلبرگ سے شیرپا¶ پل کی جانب فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ نجی شعبے کے اشتراک سے شاہدرہ سے رچنا ٹاو¿ن کالاشاہ کاکو تک جی ٹی روڈ پر چھ کلومیٹر طویل ا یکسپریس وے کی تعمیر کےلئے بھی ضروری انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔
راوی ٹال پلازہ سے امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ کے بعد رچنا ٹاو¿ن تک یہ ایکسپریس وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے تین تین لین پر مشتمل ہوگی جن کے درمیان میٹروبس کےلئے دولین پر مشتمل خصوصی راستہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
ایل کی ڈے اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا نے شہر کے جنوبی علاقوں کو براہ راست موٹروے سے ملانے کے لئے 2 ارب 61 کروڑ روپے کی لاگت سے موٹروے شاہ پور کانجراں ملتان روڈ سے وابستہ کینال روڈ‘ رائے ونڈ روڈ‘ خیابان جناح تک لنک روڈ کی تعمیر مکمل کی جس سے ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن پر ٹریفک کے دباو¿ اور خیابان جناح سے موٹروے تک جانے کے لئے 3.5 کلومیٹر فاصلے کی کمی ہوئی ہے۔
ایل ڈی اے کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ نے شہریوں کی جمع پونجی کے تحفظ اور انہیں لاہور ڈویژن میں واقع غیر قانونی رہائشی سکیموں سے خبردار کرنے کےلئے اخبارات کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائی۔ 4نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی منظوری دی۔ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی بنا پر 200 پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ غیر قانونی سکیموں کیخلاف 38ایف آئی آر درج کروائی گئیں اور وہاں قائم کی جانے والی تعمیرات کی مسماری کےلئے 45آپریشن کئے گئے۔ ٹرانسفر یا مارگیج ڈیڈ نہ کروانے کی بناءپر 40رہائشی سکیموں کے دفاتر سربمہر کئے گئے۔ پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی طرف سے 10ٹرانسفر ڈیڈ اور 7مارگیج ڈیڈ کروائی گئی۔ منظور شدہ سکیم پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مفادِعامہ کےلئے مختص پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کرنے کی بناءپر 38پرائیویٹ رہائشی سکیموں کیخلاف تقریباً 80 آپریشن کئے گئے۔