• news

سیالکوٹ کچہری کا واٹر فلٹر پلانٹ ٹھیک کیا جائے

مکرمی! سیالکوٹ کچہری میں سول ججز کورٹس کامپلیکس کے باہر تقریباً 2 سال پیشتر عوام الناس کو پانی کا صاف پانی فراہم کرنے کی خاطر واٹر فلٹر پلانٹ لگایا گیا تاہم انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ واٹر فلٹر پلانٹ محض چند ماہ استعمال کے بعد خراب ہو گیا اور اب تک بند پڑا ہے۔ متعلقہ ارباب اختیار کی عدم توجہ کی بنا پر اس واٹر فلٹر پلانٹ کی ٹونٹیاں تک غائب ہوچکی ہے۔ کس قدر بے حسی ہے کہ متذکرہ واٹر فلٹر پلانٹ کو بحال کرنے کی بجائے اس کی نیچے والی جگہ کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا ہے جہاں ہمہ وقت کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے رہتے ہیں۔ اور ماحول کو متعفن بنائے رکھتے ہیں۔ انتظامیہ سے اصلاح کی اپیل کی جاتی ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ۔ سیالکوٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن