حالیہ پریشانی سے شامی جنگ کے خاتمہ کے مذاکرات متاثر نہیں ہونگے: سعودی عرب مشرقی صوبے میں بس کو آگ لگا دی گئی
دبئی (رائٹرز) سعودی وزیر خارجہ نے عادل الجبیر کہا ہے کہ خطے کی حالیہ کشیدگی شام کی جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کو متاثر نہیں کریگی۔ ریاض اور تہران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا خطے پر منفی اثرات مرتب حالیہ پریشانی اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں شام کے سیاسی حل کیلئے ہونیوالے مذاکرات متاثر نہیں ہونگے۔ دوسری طرف سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 آدمیوں نے ٹرانسپورٹنگ ورکر کی بس کو آگ لگا دی ہے۔