اسلام آباد: دو انسانی سمگلر گرفتار، 22 پاسپورٹس، 5 جعلی لائسنس برآمد
اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دوانسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا، 22 پاسپورٹس اور پانچ جعلی لائسنس برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک سے حق نواز نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا جس کے قبصے سے تین پاسپورٹ برآمد کرلئے ہیں جبکہ یاسرقیوم کوصدرکی راحت بیکری سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے قبضے سے 22پاسپورٹس اور پانچ جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کرلئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔