کوئٹہ: اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گندم کی 22 ہزار بوریاں فروخت کر کے فرار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ خوراک تربت کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گندم کی 23 ہزار بوریاں فروخت کر کے فرار ہو گیا۔ مفرور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر 22 دسمبر کو ملازمت سے ریٹائر ہوگیا تھا۔ محکمے کو گندم کی فروخت کا پتہ اہلکار کی ریٹائرمنٹ کے بعد چلا۔ فروخت کی گئی گندم کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں۔