’’7 ماہ سے تنخواہ مل رہی نہ مستقل کیا جا رہا ہے‘‘ اسلام آباد کے سکولوں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کا چیف جسٹس کو خط
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد میں واقع مختلف سکولوں کے ڈیلی ویجزاساتذہ نے سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورمستقل نہ کئے جانے کیخلاف چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کوخط ارسال کر دیا ہے اور ان سے استدعاکی ہے کہ اس صورتحال کا از خود نوٹس لے کر انکو انصاف دلایا جائے۔ چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے مختلف سکولوں میں کئی سال سے ڈیلی ویجزاساتذہ کے طورپر بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں لیکن ہمیںگزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور نہ مستقل کیا جا رہا ہے، ہم گزشتہ ایک ماہ سے پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت اس کا سے نوٹس نہیں لے رہی۔