ملتان: سوائن فلو کے شُبہ میں 2 بچے بھی نشتر ہسپتال داخل
ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں سوائن فلو (سیزنل انفوائنزا) کے شبہ میں دو مزید مریض بچے داخل کروائے گئے ہیں۔ ایک بچے کا تعلق وانا (وزیرستان) جبکہ دوسرے کا سنانواں (تحصیل کوٹ ادو) سے بتایا جاتا ہے۔ دونوں بچوں کے خون کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔