متحدہ عرب امارات : راس الخیمہ سے 2 افراد گرفتار، 49000 درہم جعلی کرنسی برآمد
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) یو اے ای کی ریاست راس الخیمہ میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے راس الخیمہ کے مکان پر چھاپہ مار کر 49000 درہم کے جعلی نوٹ برآمد کر لئے۔ ملزمان جعلی کرنسی کو مارکیٹ میں پھیلانا چاہتے تھے۔