• news

مظفر گڑھ‘ایم این اے جمشید دستی سمیت 26 افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

مظفرگڑھ (آئی این پی) سوشل سکیورٹی ہسپتال مظفر گڑھ کے ایم ایس ڈاکٹر مبشر نے ایم این اے جمشید دستی سمیت 26 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ درخواست میں ایم این اے جمشید دستی، سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال سمیت 26 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے درخواست وصول کرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ درخواست میں جمشید دستی پر ہسپتال کو بند کرانے، کارسرکار میں مداخلت سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال کے باہر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔ گزشتہ روز سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے خلاف سٹاف کے احتجاج کے دوران جمشید دستی نے ایم ایس ڈاکٹر مبشر کو ہسپتال سے نکال دیا تھا۔
جمشیددستی

ای پیپر-دی نیشن