• news

امریکہ سے ڈی پورٹ پاکستانی کو واپس بھجوا دیا گیا‘ ترک ائرلائن کو پانچ ہزار ڈالر جرمانہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ کے واضح احکامات پر امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہری کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر ڈی پورٹ کردیا گیا جبکہ بغیر کاغذات ڈی پورٹی کوپاکستان لانے والی ترک ایئرلائن کو 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی شاہد علی غیر قانونی طریقے سے امریکہ گیا جسے ترک ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 740 سے براستہ استنبول، اسلام آباد بھجوایا گیا تھا۔ ایئرپورٹ پر وزارت داخلہ کے حکام نے ڈی پورٹی کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر اسے واپس واشنگٹن بھجوادیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلاف ضابطہ ڈی پورٹ کسی بھی شخص کو قبول نہیں کریں گے،ترک ایئر لائن کی پرواز میں امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے شخص کو اسلام آباد لایا گیا تھا۔پاکستانی شہری شاہد علی کو امریکی سکارٹ سمیت واپس واشنگٹن بھجوادیا گیا ہے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی پورٹی کو لانے پر وزارت داخلہ نے ترک ایئرلائن کو پانچ ہزار ڈالر جرمانے کا نوٹس بھجوادیا۔

ای پیپر-دی نیشن